محمود اچکزئی کیخلاف مقدمہ درج کیاجائے‘متحدہ

85

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے پی ڈی ایم کے جلسے میں اردو زبان کے خلا ف بات کرکے قائد اعظم ؒکے فرمان کی نفی کی ہے۔ان کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اب تک یہ نہیں بتایا ہے کہ آئی جی کے ساتھ ہوا کیا ہے۔جزائر کے معاملے پرقانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد موقف اختیار کریںگے۔بدھ کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد حسین نے کہا کہ کراچی میں ایک شخص نے بلوچستان سے آکر نفرت انگیز گفتگو کی ہے ،جس پر پی ڈی ایم کی دیگر نے جماعتوں نے بھی پرُاسرار خاموشی اختیار کی ہے۔محمود اچکزئی کی تقریر کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے۔اسپیکر سے درخواست کریںگے کہ وہ اس قرارداد کو ایجنڈے میں شامل کریں۔ہماری کوشش ہوگی کہ تمام جماعتوں کے ارکان اس کی حمایت کریں۔