ایران سے لین دین‘ چینی کمپنیوں اور افراد پر امریکی پابندیاں

317
تہران: حکومتی ترجمان علی ربیعی عالمی پابندیوں کے خاتمے سے متعلق بیان دے رہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے ایران پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں چین کی 2شخصیات اور 6اداروں کو بلیک لسٹ کردیا۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پابندی کا شکار ہونے والے افراد اور کمپنیوں نے ایرانی کارگو کمپنی کے ساتھ لین دین کیا اور امریکی پابندیوں سے بچنے میں مدد فراہم کی۔ بیان میں بتایا گیا کہ رچ ہولڈنگ گروپ شنگھائی، رچ شپنگ لائنز، ڈیلائٹ شپنگ، نوبل شپنگ، گریشیس شپنگ اور سپریم شپنگ اور ایک کمپنی کے سربراہ ڈینیل ہی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایرک چن کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دھمکی دی کہ ایران کے ساتھ لین دین کرنے والوں کو سختی امریکی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کے خاتمے کو اہم کامیابی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ تہران نے بین الاقوامی سطح پر اہم کامیابی حاصل کی ہے۔