لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں ایک ہفتہ قبل بے ہوشی کی حالت میں داخل 45 سالہ لاوارث شخص دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ اسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی انتظامیہ کے حوالے کردی، جن کی جانب سے لاش کو غسل دے کر لاڑکانہ کے قریب دودائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔