طلحہ ہارون امریکا حوالگی کیس: معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا

182

اسلام آباد (اے پی پی) عدالت عظمیٰ میں نیو یارک ٹائم اسکوائر حملے میں ملوث ملزم طلحہ ہارون کی امریکا حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت، عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کے لیے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کو بھجوا دیا ہے۔ پیر کوجسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے نیو یارک ٹائم اسکوائر حملہ کیس کے ملزم طلحہ ہارون کی امریکا حوالگی کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ ہائیکورٹ میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،استدعا ہے کہ معاملے پر سماعت کے لیے عدالت عظمیٰمیں بھی 3 رکنی بینچ تشکیل دیا جانا چاہیے۔دوران سماعت جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو پہلے 3 رکنی بینچ سنتا رہا ہے، بہتر ہوگا کہ اس کیس کو دوبارہ 3 رکنی بینچ کے سامنے ہی مقرر کیا جائے۔عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت 3 رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کے لیے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوا دیا ہے۔