نواز شریف  الطاف حسین ٹو بن  چکے، شہریار آفریدی

176
اسلام آباد، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی پریس کانفرنس کررہے ہیں

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ نواز شریف الطاف حسین ٹو بن چکے، 11 جماعتی سرکس میں مودی کے موقف کی حمایت کرکے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا گیا، مجیب الرحمان اور حسینہ واجد سامنے آ چکے، قوم نے ان کے چہرے دیکھ لیے ہیں، پاک فوج کو مقبوضہ کشمیر کے عوام سے سینوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے
ہوئے کیا۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ 11 پارٹیوں کی سوچ کھل کر سامنے آ چکی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کشمیر پر بات کی، گزشتہ 10 برسوں میں کشمیر کمیٹی کو 47کروڑ روپے دیے گئے، کل 24 اجلاس کیے اور 47 لاکھ روپے کی ایک پریس ریلیز جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم جب اپنے ملک اور فوج کے خلاف تقریر کر رہا تھا اس وقت 11 جماعتیں خاموش تھیں، مزار قائد پر جو ہوا وہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایشو پر تل برابر سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ موجودہ جادو گر ووٹ کو نہیں بلکہ نوٹ کو عزت دینے کا نعرہ ہے۔