سراج الحق کاا سکردو حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

127

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اسکردو میں لینڈ سلائڈنگ سے 4 جوانوں کی شہادت سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے شہدا کی بلندی درجات اور پسماندگان سے دلی تعزیتی کا اظہار تعزیت کیا ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے تبلیغی جماعت کے بانی حاجی عبدالوہاب کے قریبی دوست شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ، افسوس کا اظہار کیا‘ مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ دریں اثنا سینیٹر سراج الحق، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امرا لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے پرانے رکن جماعت، معروف صحافی یحییٰ خان کے انتقال پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔