قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

200

وہی ایک آسمان میں بھی خدا ہے اور زمین میں بھی خدا، اور وہی حکیم و علیم ہے۔ بہت بالا و برتر ہے وہ جس کے قبضے میں زمین اور آسمانوں اور ہر اْس چیز کی بادشاہی ہے جو زمین و آسمان کے درمیان پائی جاتی ہے اور وہی قیامت کی گھڑی کا علم رکھتا ہے، اور اسی کی طرف تم سب پلٹائے جانے والے ہو۔ اْس کو چھوڑ کر یہ لوگ جنہیں پکارتے ہیں وہ کسی شفاعت کا اختیار نہیں رکھتے، الا یہ کہ کوئی علم کی بنا پر حق کی شہادت دے۔ (سورۃ الزخرف: 84تا86)
نبی کریمؐ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی سو رحمتیں ہیں ان میں سے ایک رحمت کو اس نے تمام مخلوقات کے درمیان تقسیم کردیا ہے اسی کی وجہ سے وہ ایک دوسرے پر رحمت وشفقت کرتی ہیں اور اسی وجہ سے وحشی جانور اپنی اولاد پر شفقت کرتے ہیں۔ اللہ نے ننانوے رحمتیں محفوظ کر رکھی ہیں ان کے ذریعے وہ روز قیامت اپنے بندوں پر رحم کرے گا۔
(مسلم حدیث، بخاری، ترمذی)