اماراتی فٹبالر اہل ِ خانہ سمیت جاں بحق

643

متحدہ عرب امارات کے مقامی فٹبالر اہل خانہ سمیت ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

گلف نیوز کے مطابق 27 سالہ فٹبالر سلطان سیف ابوظہبی میں خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے۔

فٹبالر کار میں بیٹے اور اہلیہ کے ساتھ جارہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں فٹبالر اور ان کا بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

UAE footballer Saif, wife and son die in car crash - GulfToday

ان کی اہلیہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا جو جانبر نہ ہوسکیں۔

فٹبالر نے 10 جون 1993 کو کیریئر کا آغاز کیا اور مختلف کلبز کی جانب سے کھیلتے رہے۔وہ گزشتہ سال سیکنڈ ڈویژن میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے پلیئر تھے۔