دہشتگرد ناقابل معافی  ہیں، آصف زرداری

95

اسلام آباد( آن لائن) پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی
واردات اور دہشتگرد ناقابل معافی ہیں۔اپنے بیان میں سابق صدر آصف زرداری نے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور کہاکہ دہشت گردی کی واردات اور دہشتگرد ناقابل معافی ہیں ۔آصف زرداری نے شہید اہلکاوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔