کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری سے متعلق درخواست کی سماعت، عدالت نے شازیہ مری کے وکیل سے 16 نومبر کو دلائل طلب کرلیے۔ گزشتہ روز درخواست گزار کے وکیل نے شازیہ مری کی تعلیمی دستاویزات، کاغذات نامزدگی سمیت اہم تفصیلات عدالت میں پیش کیں اور بتایا کہ شازیہ مری کا حلقہ تبدیل ہوکر این اے 216 سانگھڑ ٹو ہوگیا ہے، شازیہ مری نے الیکشن میں حصہ لینے کیلیے لیاری کی ہم نام لڑکی کی ڈگری پیش کی، جعلی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا نااہل قرار دیا جائے۔