ایرانی سفارت کار پر بلجیم میں مقدمہ چلانے کی تیاری

274

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) بلجیم کی عدالت نے 27 نومبر سے ایرانی سفارت کار کے خلاف دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام کے تحت مقدمہ چلانے کا اعلان کردیا۔ ملزم اسد اللہ اسدی پر 2018 ء میں تہران مخالف گروہ پر حملے جء سازش میں ملوث ہونے کا شبہہ ہے اور اس کے ساتھ مزید 3افراد پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ عدالت نے 2018ء میں حملے کے منصوبے انکشاف کیا تھا اور اس وقت ملزم ویانا میں ایرانی سفارت خانے میں تعینات تھا۔ اسے جرمنی میں گرفتار کیا گیا اور اکتوبر 2018 میں بلجیم کے حوالے کردیا گیا۔