ہم پارلیمان کو نہیں چھوڑیں گے‘ راجا پرویز اشرف

213

اسلام آباد (صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے واضح کیا ہے کہ ہم پارلیمان کو نہیں چھوڑینگے، حکمران پاکستان کو غیر یقینی کی طرف لے کر جارہے ہیں،عام آدمی ناامیدی اور غیر یعنی صورت حال کا شکار ہے، عوامی مقدمہ پارلیمنٹ اور باہر لڑنے کے لیے اپوزیشن میدان عمل میں ہے،ناقص پالیسیوں کی وجہ سے گندم کا بحران پیدا ہوا اور گندم امپورٹ کی جارہی ہے، 60سے65 وزیر، مشیر آگ پر پیٹرول ڈالنے اور گالیاں دینے کے علاہ کچھ نہیں کررہے ،اپوزیشن کے جلسے کے موقع پر ایوانوں کے اجلاس بلائے گئے، کیا پارلیمان دھوکے اورٹھگی سے چلایا جاتا ہے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت نے مخصوص انداز میں اپوزیشن کے خلاف محاذ آرائی شروع کردی ہے یہ، نہ جمہوریت کے حق میں ہے اور نہ ملک کے حق میں ہے ، ہم پارلیمان کو نہیں چھوڑینگے اور اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے،ہم نے دوسری جمہوری جماعتوں کیساتھ مل کر یہ فیصلہ کیا کہ ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔