منافع خوروں سے بچنے کے لیے گندم اور چینی درآمد کرنیکا فیصلہ کیا‘ شاہ محمود

192

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہمنافع خوروں سے بچنے کے لیے گندم اور چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کو وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی مخدوم سیّد فخر امام اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت قیمتوں میں کمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی، وزیراعظم اقتصادی بہتری کے لیے اقدامات نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا، ماضی کے معاہدوں کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے لیکن ہم اس چلنجز کا مقابلہ کریں گے، جنہیں نیب سے چھٹکارا نہیں مل سکا انہوں نے دوسرا راستہ اختیار کیا، حکومت نے معاشی بہتری کے لیے بہت مشکل فیصلے کیے، بہتری میں وقت لگے گا۔