پی ڈی ایم کا نشانہ عدلیہ‘ فوج اور نیب ہے‘ شیخ رشید

184

ملتان(اے پی پی)وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا نشانہ عدلیہ‘ فوج اور نیب ہے۔ملتان ائرپورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست ختم ہوچکی ہے، وزیراعظم عمران خان اپنی موثرحکمت عملی کے تحت اسی سال مہنگائی پرقابوپالیں گے ، 31دسمبرسے قبل جھاڑوپھرجائے گی او ر 20 فروری 2021ء سے قبل ملک کے حالات نارمل ہوجائیں گے،مارچ میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات میں تحریک انصاف کی سب سے زیادہ نشستیں ہوں گی،چند ماہ کے اندر ایک ہی شاٹ میں تمام ریلوے کے ریٹائرڈملازمین کی پنشن اداکردی جائے گی، ریلوے ایک قومی ادارہ ہے اوراس کی بہتری کے لیے میں دن رات سرگرم عمل ہوں۔