تبدیلی کا نعرہ لے کر آنے والوں نے عوام کا جینا دو بھر کردیا، سراج الحق

412

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیاں عوام دشمنی پر مبنی ہیں کراچی کی عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں سےمحروم کردیاگیا ہے، آج پورے ملک میں جماعت اسلامی کراچی کے شہریوں کے حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کررہی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کی عوام اکیلے نہیں ہیں پاکستان کے عوام ان کی پشت پر ہیں، کراچی کے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ وہاں ہونے والی مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم ظاہر کیا گیا ہے،اور کراچی میں دوبارہ مردم شماری کی جا ئے کیو نکہ پہلی مردم شماری جھوٹ اور فراڈ پر مبنی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں حقوق کر اچی مارچ کے شر کا سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب اکٹر طارق سلیم جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن نے بھی خطاب کیا ،جبکہ نائب ا میر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام اباد نصراللہ رندھاوا ، مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری ،زبیر صفدر بھی موجو د تھے ۔

 سینیٹر سراج الحق نے کہا حکمران مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں نااہل حکمرانوں نے عوام کے حقوق کا خون کیا ہے تبدیلی کا نعرہ لے کر آنے والے والے حکمران قومی مجرم بن چکے ہیں عوام کا جینا دوبھر کردیا گیا ہے،ہر آنے والا دن عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، آج اسلام آباد کو کنٹینرلگا کر بند کردیا گیا ہے، سرکاری ملازمین اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر ہیں، چار سو عوام سراپا احتجاج ہیںحکمران ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے لیکن ان اندھے بہرے حکمرانوں کو کیا علم کہ ریاست مدینہ کیسی تھی۔

انھوں نے کہا کراچی میں لوکل گورنمنٹ بھی وسائل نہ ہونے سے کام نہیں کرسکی وہ بھی فنڈز نہ ملنے کا رونا رو رہے ہیں، کراچی کو نظرانداز کیا جارہا ہے کراچی میں میرٹ کو پامال کیا گیا ہے ، میرٹ پر ملازمتیں دی جاہیں پانی ، بجلی گیس کے مساہل حل کیے جاہیں صاف پانی مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے گزشتہ تین حکومتوں میں کوئی کالج یونیورسٹی ہسپتال نہیں بنا ہے کراچی وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان سینڈ وچ بن چکا ہے۔

سراج الحق نے کہا جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ہم چوک و چوراہوں میں حکمرانوں کا احتساب کریں گے پی ٹی آئی حکومت ناکام ترین حکومت ہے عمران خان کے دائیں بائیں مافیاز ہیں،حکومت نے ٹائیگر فورس بنائی یہ عوام کے ساتھ مذاق ہے عوام کو عمران خان کی باتوں پر یقین نہیں۔

انھوں نے کہا حکمرانوں نے کشمیر کو بھارت کے حوالے کیا غریبوں کا خون کیا ہے تاجر صنعت کار مزدور ملازم سب پریشان ہیں،ملازمین احتجاج پر ہیں لیکن حکمرانوں کی بے حسی کی انتہا حکومت پٹرول بجلی ڈیزل آٹے کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے جماعت اسلامی نے ملکی سطح پر عوامی حقوق کیلیے احتجاجی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے حکمران کراچی کے عوام کے مساہل حل کریں ۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کو ملازمتوں میں حصہ دیا جائے، پیپلز پارٹی مسلم لیگ پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں کراچی کے نوجوانوں کے حقوق کی بات نہیں کرتی صرف جماعت اسلامی کراچی کے حقوق کے حوالے سے آواز بلند کررہی ہے ہم ہر سطح پر کراچی کے حقوق کیلیے جدوجہد کررہے ہیں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سنیٹر سراج الحق کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کراچی کے حوالے سے آواز اٹھائی ہے۔