لاہور (نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے لاہور سیالکوٹ موٹروے سانحے کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزم عابد ملہی کو منگل کی صبح سخت سیکورٹی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ ملزم عابد ملہی کی شناخت پریڈ کروانا باقی ہے لہٰذا ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے جس پر عدالت نے عابد ملہی کو جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا۔