جو مرضی رکاوٹیں کھڑی کر لیں جلسہ ضرور ہو گا ، مریم اورنگزیب

109

اسلام آبا د(آن لائن ) مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 16 اکتوبر کا جلسہ ہر حال میں ہو گا جو مرضی رکاوٹیں کھڑی کر لی جائیں۔ اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایوان بالا اور زیریں میں 16 اکتوبر کا جلسہ موضوع بحث ہے۔ معیشت کی تباہ حالی اور بے روز گاری کے خلاف یہ عوام کا ردعمل
ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پہلے کنٹینر پر چڑھ کر اور اب کنٹینر لگا کر سیاست کر رہے ہیں تاہم 16 اکتوبرکا جلسہ ہر حال میں ہو گا حکومت جو مرضی رکاوٹیں کھڑی کر لے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالا دستی کے لیے عوام کھڑی ہو چکی ہے اور مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جا چکی ہے اور یہ کرائے کے ترجمانوں کے بیانات سے واضح ہو چکا ہے۔