تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ امریکا ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کرکے بھی تاریخی شکست کے قریب ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ بہت جلد امریکا کی تاریخی شکست دنیا کے سامنے آ جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ امریکا اتنا طاقت ور نہیں جتنا وہ دعویٰ کرتا ہے۔ خطیب زادہ نے امریکا کی طرف سے ایرانی بینکوں پر لگائی گئی تازہ پابندیوں کی بھی مذمت کی۔ یاد رہے کہ واشنگٹن حکومت اگست میں ایران کے خلاف پابندیوں کی مدت میں اضافے کے معاملے پر سلامتی کونسل کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔