ایوان زراعت لاڑکانہ اور نجی فارما کمپنی کی جانب سے آگاہی سیمینار

139

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایوان زراعت لاڑکانہ اور نجی فارما کمپنی کی جانب سے راشدی فارم نوڈیرو میں عوامی آگاہی کے لیے پروفیسر ڈاکٹر بشیر شیخ کی سربراہی میں سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں پروفیسر ڈاکٹر آفتاب شاہ، ڈاکٹر شام لال، ڈاکٹر انیل کمار، ڈاکٹر امداد انصاری، چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ اور مہر میڈیکل کالج سکھر کے 50 سے زائد ڈاکٹرز، فارما کمپنی کے ریجنل منیجر و دیگر نے شرکت کی۔