کورونا وائرس: ملک میں مزید 666 نئے کیسز رپورٹ، 12 اموات

410

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 666 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جب کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 12 اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے 666 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 932 ہوگئی۔

پاکستان میں معال کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت 8 ہزار 904 کورونا کیسز معال ہیں۔

ملک 12 مزید اموات سے کُل تعداد 6 ہزار 570 ہوگئی ہے جب کہ وبا سے صحت یابی ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 458 ہے۔