سکھر (نمائندہ جسارت) نیب سکھر کی گھوٹکی میں کارروائی، گندم اسکینڈل کے ایک اہم ملزم کو گرفتار کرلیا، نیب سکھر کی جانب سے صوبے میں گندم اسیکنڈل کی جاری تحقیقات کے دوران ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نیب سکھر کی ٹیم نے گھوٹکی ضلع میں کارروائی کرتے ہوئے اہم ملزم مقامی فلور مل مالک اشوک کمار کو گرفتار کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق گندم کی غیر قانونی خرید وفروخت میں ملزم کا اہم کردار رہا ہے، اس سے تفتیش کے دوران سندھ میں اربوں روپے کی گندم کی خوردبرد میں ملوث بڑے بڑے نام سامنے آنے کا امکان ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم محکمہ خوراک کے افسران کا فرنٹ مین بھی تھا۔ نیب حکام نے گرفتاری کے بعد سکھر کی نیب عدالت میں پیش کرکے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔