گلگت بلتستان میں 40 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

277

گلگت (اے پی پی): گلگت بلتستان اسمبلی کے لیے خواتین کی 6 اور ٹیکنوکریٹس کی 6 مخصوص سیٹوں کے لیے سماجی شعبے میں 20سالہ تجربے کی شرط پوری نہ ہونے پر ریٹرننگ افسر نے ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر سابق وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ سمیت 40 سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔ سابق وزیرقانون اور ن لیگ کے راہنما اورنگزیب ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا جائیگا۔