عدالت عظمیٰ کا میر شکیل ضمانت کیس میں نیب کو نوٹس

192

اسلام آباد (آن لائن) میر شکیل الرحمن ضمانت بعد از گرفتاری کیس کی عدالت عظمیٰ میں سماعت، عدالت عظمیٰ نے معاملہ میں نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتوں تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ معاملہ کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت میر شکیل کے وکیل خواجہ حارث نے اس موقع پر موقف اپنایا کہ بارہ مارچ کو میر شکیل کو گرفتار کیا گیا، میرے موکل ابھی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، گرفتاری کی بنیاد پرانے اراضی کیس کو بنایا گیا۔ جسٹس قاضی امین نے ایک موقع پر سوال اٹھایا کہ کیا کیس میں چارج فریم ہوا ہے؟ عدالت عظمیٰ نے معاملہ میں پراسیکیوٹر نیب کو نوٹس جاری کر کے ٹرائل کورٹ سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ہے۔