ملک میں کورونا سے مزیر 9 اموات، 497 مریضوں کی حالت تشویش ناک

708

کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 544 ہوگئی۔ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 934 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 583 کیس رپورٹ ہوئے جب کہ 31 ہزار 168 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

کورونا سے متاثر 497 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب ایک لاکھ 272، سندھ میں ایک لاکھ 39 ہزار 195 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ خیبرپختونخوا 38 ہزار 175، بلوچستان میں 15 ہزار 460 کیس رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد 17 ہزار 9، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 886 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 937 ہوگئی۔

ملک بھر میں 37 لاکھ 61 ہزار 389 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔