اسلام آباد(اے پی پی+آن لائن)عدالت عظمیٰ نے دہرے قتل کے ملزم تنویر کو بری کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ بدھ کو جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے دہرے قتل کے ملزم تنویر احمد کی عمر قید کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی آر کے مطابق ملزم تنویر کی بھابی شمائلہ اور آصف محمود کے درمیان ناجائز تعلقات تھے، شمائلہ بی بی کا شوہر بیرون ملک تھا، مقتولہ شمائلہ بی بی کے قتل کی کسی بھی شخص نے پیروی نہیں کی۔ عدالت عظمیٰ نے عدم شواہد اور شک کا فائدہ دیتے ہوئے قتل کے ملزم تنویر کو 10 سال بعد بری کر نے کا حکم دیدیا ہے۔