کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ وقت آچکا ہے کہ عوام سلیکٹڈ سرکار کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ بلاول زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی حکومت مخالف تحریک پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملک بھر میں پی ڈی ایم کے تحت جلسوں اور ریلیوں کے معاملات پر بھی مشاورت کی گئی اورچیئرمین پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی حکومت مخالف مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بلاول زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اے پی سی کے نتیجے میں پی ڈی ایم کی تشکیل اہم پیش رفت ہے، اپوزیشن کا اتحاد کٹھ پتلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا کیوں کہ اب وقت آچکا ہے کہ سلیکٹڈ سرکار کے خلاف عوام اْٹھ کھڑے ہوں۔