افسران اور جوانوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی،آرمی چیف

228
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کرنل مجیب الرحمن شہید کی بیوہ کے سر پردست شفقت رکھ رہے ہیں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی اہلیہ کے ساتھ اسلام آباد میں کرنل مجیب الرحمان شہید کے گھر پہنچے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے شہید کرنل
مجیب الرحمان کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور شہید کے ایصال ثواب کےلیے دعا بھی کی۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے افسران اور جوانوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ پائیدار امن و استحکام کے حصول تک جاری رہے گی۔خیال رہے کہ کرنل مجیب الرحمان نے ٹانک میں ایک آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔
آرمی چیف