غداری اور مسلمانی کے سرٹیفیکیٹ نواز شریف نے ہی بانٹنا شروع کیے ، شہباز گل

324

اسلام آبا د(آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مسلم لیگ (ن) کے قائد پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو غداری کے اور مسلمانی کے سرٹیفکیٹ نواز شریف نے ہی بانٹنے شروع کیے تھے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز گل نے لکھا کہ لوگوں کو غداری کے اور مسلمانی کے سرٹیفیکیٹ نواز شریف نے ہی بانٹنے شروع کیے تھے۔ بینظیر کو ا سٹیٹ رسک، عمران خان کو یہودی ایجنٹ، کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ میں آ کر پی
پی حکومت کو قومی سلامتی پر اٹیک، پی ٹی آئی پر فارن فنڈنگ کا کیس کہ اس نے انڈین اور یہودیوں سے فنڈ لیا، یہ کیا تھا۔ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ سب کون کرتا رہا۔یہ بھیانک چہرہ کس کا ہے۔ یہ ہے وہ نواز شریف ذہنیت جس نے پاکستان کو اخلاقی طور پر تباہ کیا۔ دوسروں پر غداری کے الزامات اور دوسری طرف بغیر ویزا کے جندال سے خفیہ ملاقاتیں، کشمیری لیڈرشپ کی بجائے جندال کے گھر جانا۔ نیپال میں مودی سے خفیہ ملاقات۔ تو پھر آپ کیا ہیں؟۔