لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ احمد علی سومرو کی سربراہی میں اینٹی انکروچمینٹ اور ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے شہر بھر میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے کپڑے، جوتے کی دکانیں اور ہوٹلوں پر کارروائی کرتے ہوئے ایس او پیز اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ جس دوران عمل درآمد نہ کرنے اور صفائی کے بہتر انتظامات نہ کرنے پر بالی فوٹ وئر پر 3 ہزار، کپڑے کی دکان پر 2 ہزار اور کے ایف سی ہوٹل پر 5 ہزار روپے جرمانے کی رقم عائد کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو ہدایت کی کہ کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرکے صفائی کے بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔