لاڑکانہ، پولیس کی مختلف کارروائیوں میں مسروقہ سامان برآمد، متعدد ملزمان گرفتار

112

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) تعلقہ پولیس نے چند روز قبل شہری احسان ابڑو سے چھینا ہوا رکشہ برآمد کرکے واردات میں ملوث تین ملزمان علی جان عمرانی، آفتاب عمرانی اور عامر شیخ کو پستول اور رپیٹر سمیت، اسی تھانہ کی پولیس نے رشید وگن تھانے پر مطلوب ملزم رحمت بلہڑو کو پستول اور گولیوں سمیت، ڈوکری پولیس نے دوران چیکنگ دو ملزمان میہر ماچھی اور ممتاز بھنڈ کو چرس اور ہیروئن سمیت، سچل پولیس نے دوران چیکنگ آبڑو واہ کے قریب ملزم نذر ابڑو کو ہیروئن سمیت اور ایئر پورٹ پولیس نے دوران چیکنگ ملزم سچل جونیجو کو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب سول لائن پولیس نے شہری پریتم داس کی چھینا ہوا موبائل فون اور دڑی پولیس نے شہری علی رضا شیخ کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔