نوابشاہ ،چوری ،ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، تاجروشہری سراپا احتجاج

599

نوابشاہ(سٹی رپورٹر)نوابشاہ میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں پر تاجر برادری اور شہری سراپا احتجاج بن گئے، نوابشاہ ایوان صنعت و تجارت کے نائب صدر اسلم شیخ نے کہا ہے کہ نوابشاہ کے ایس ایس پی کو چوبیس گھنٹے ہوئے نہیں ہیں اپنا چارج چھوڑے ہوئے لیکن شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے سمجھ میں نہیں آتا کہ شہر کے مین چوہراہوں پر پولیس کا پہرا ہوتا ہے اس کے باوجود چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جس پر شہر کی تاجر برادری میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چور اور ڈکیت اس انتظار میں تھے کہ کب ایس ایس پی تنویر تینو اپنا چارج چھوڑیں اور ہم اپنی کارروائیوں کا آغاز کریں۔ اس وقت پہلے ہی شہر کی تجاراتی سرگرمیاں ماند پڑی ہیں ہم شہری اور تاجر برادری محفوظ شہریوں کی جان و مال و املاک کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد ایس ایس اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ چوروں اور ڈکیتوں کو جلد از جلد گرفتار کریں اور لوٹا ہوا مال برآمد کروا کر مالکان کے حوالے کریں۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں ڈکیت سرگرم ہیں نامعلوم ملزمان بیوپاری سے 6 لاکھ روپے سے زائد رقم لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات عبدالقادر پارک زدفیض العلوم اسکول والی گلی میں ہوئی۔ تھانہ ائرپورٹ کے علاقے میں ڈکیت سرگرم منوآباد عبدالقادر پارک سے منسلک فیض العلوم اسکول والی گلی میں شہری کو لاکھوں روپے سے محروم کردیا موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے عدنان قریشی سے گن پوائنٹ پر گلی میں 6 لاکھ 38 ہزار روپے چھین کر با آسانی فرار ہوگئے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کرلی ۔ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان عدنان قریشی کا تعاقب کرتے ہوئے پہنچے تھے ملزمان نے ماسک پہن رکھے تھے شہری عدنان قریشی مال ودیگر کاروبار سے وابستہ غلام رسول شاہ کالونی کا رہائشی ہے۔