غداری مقدمہ عمران خان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، مریم اورنگزیب

495

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی قائد نوازشریف اوردیگر کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کا ایک ہی نعرہ ہے، گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو، فسطائی نظام کو ایک دھکا اور دو ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف، مریم نواز اور دیگر پارٹی قائدین کے خلاف غداری کا مقدمہ عمران صاحب کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، پاکستان کے عوام اپنے مینڈیٹ، آئین اور قومی مفادات سے غداری پر عمران صاحب پر پرچہ پہلے ہی درج کرچکے ہیں ،قائد نوازشریف اور ان کی ٹیم پر غداری کا پرچہ دراصل سلیکٹڈ حکومت کی اقتدار سے روانگی کا پروانہ اور اعلان ہے ،ووٹ چور، آئین، جمہوریت اور عوام کے مجرموں کا غداری کا پرچہ درج کرنا دراصل ان کے سیاسی مخالفین کی حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ ہے ،اس پرچے کا درج ہونا ثبوت ہے کہ ووٹ چور سلیکٹڈ ٹولے کے پائوں اکھڑ چکے ہیں۔