نائب امیر جماعت اسلامی وڈائریکٹر امور خارجہ عبدالغفار عزیزانتقال کرگئے

721

لاہور( نمائندہ جسارت) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان و ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی عبدالغفار عزیز گزشتہ رات اپنے خالق حقیقی سے جاملے، ان کی نماز جنازہ جامع مسجد منصورہ میں ادا کی گئی ، بعدازاں مرحوم کو وحدت روڈ لاہو ر کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ عبدالغفار عزیز کی وفات سے نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام ایک بلند پایہ علمی شخصیت اور مخلص رہنما سے محروم ہوگیاہے ۔ آج دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں میں قائدین اور عالمی رہنمائوں کے تعزیت کے پیغامات آرہے ہیں اور دنیا بھر میں مشرق و مغرب اور شمال و جنوب میں عبدالغفار عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ عبدالغفار عزیز نے اپنی پوری زندگی غلبہ دین کے لیے وقف کر رکھی تھی ۔ وہ عالمی اسلامی تحریکوں میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے تھے اور انہیں الاستاذ اور الشیخ عبدالغفار عزیز کے نام سے یاد کیا جاتاتھا ۔ مرحوم نے دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ و اشاعت اور سربلندی کے لیے بھر پور جدوجہد کی ۔ عبدالغفار عزیز تحریک آزادی کشمیر اور فلسطین کے بے باک ترجمان تھے ۔ مرحوم کی دینی و علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ عبدالغفار عزیز تحریک اسلامی اور امت مسلمہ کا سرمایہ تھے ۔ سراج الحق نے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔دریں اثنا سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ،نائب امرا لیاقت بلوچ ،راشد نسیم ،پروفیسر محمد ابراہیم ،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، میاں محمد اسلم ،ڈاکٹر فرید احمدپراچہ ،اسد اللہ بھٹو ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن ،محمد اصغر ،سید وقاص انجم جعفری ، سید بختیار معانی، حافظ ساجد انور،سابق نائب امیر چودھری محمد اسلم سلیمی ،شیخ القرآن والحدیث مولانا عبد المالک ، حافظ محمد ادریس ، قائمقام ڈائریکٹر امور خارجہ عبدالقدوس ، حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین ،جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا ،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ،نائب امرا برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی ،ڈاکٹر واسع شاکر،مسلم پرویز، راجا عارف سلطان، سیکرٹری عبد الوہاب ، ڈپٹی سیکرٹریز راشد قریشی ، عبد الواحد شیخ،یونس بارائی ، عبد الرزاق خان، انجینئر عبد العزیز، نوید علی بیگ، عبد الرحمن فدا ،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ،جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی،ڈپٹی سیکرٹریز رعنا فضل، آمنہ عثمان، ثمینہ سعید، سکینہ شاہد، ڈاکٹر حمیرا طارق، ناصرہ الیاس، عائشہ سید، معتمدہ تسنیم معظم، نگران میڈیا سیل عالیہ منصور، سیکرٹری اطلاعات صائمہ افروز،جماعت اسلامی ضلع غربی کے امیر محمد اسحاق خان، قیم ضلع محمود الحسن،قائم مقام قیم ضلع مدثر حسین انصاری، نائب امرا فضل احد، عارف خان، ماسٹر امین اللہ، گل واحد ندیم،خالد زمان شیخ ،ڈپٹی جنر ل سیکرٹری گل رحیم،عثمان اعوان ، ڈاکٹر نورالحق ، گوہر الرحمن ،انعام الرحمن، اسماعیل غازی ،و کارکنان جماعت نے عبدالغفار عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔