مولانا فضل الرحمن کیخلاف جاری کرپشن تحقیقات پر نیب کا جائزہ اجلاس

504
مولانا فضل الرحمن کی کال کے بعد ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر دھرنا دے دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو نے  مولانا فضل الرحمان سمیت تمام انکوائریاں شفافیت اور میرٹ پرمکمل  کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے،اور حکام کو ہدایت کی ہےکہ متعلقہ تمام افراد سے ان کا موقف لیا جائے،تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکیں میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

نیب  کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت  ہوا، اجلاس میں  انجینئر امیر مقام،مولانا فضل الرحمان، کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدراورشیراعظم وزیر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے  کی انکوائریوں اوربلین ٹری سونامی کیس پر  پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان کے لئے انتہائی سنجیدہ کوششیں کر ر ہے ہیں،میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانو ن کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں،پراسیکوٹرز پوری تیاری کے ساتھ  عدالتوں میں نیب کے مقدمات کی پیروی کریں، تاکہ بدعنوان عناصر کو سزا دلوائی جاسکے۔