کوئٹہ ( این این آئی) لورالائی کے علاقے غزگی مہاجر کیمپ کے مضافات لونی آباد میں بم کی موجودگی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس، سی ٹی ڈی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور 8 سے 10 کلو گرام کے 3 بم قبضے میں لے لیے۔ پولیس اور سی ٹی ڈی نے تحقیقات شرو ع کردی۔ ایس ایس پی لورالائی سجاد حیدر ترین نے کہا کہ پولیس اور دیگر حکام کی بروقت کارروائی سے علاقہ بڑی دہشت گردی کی کارروائی سے محفوظ رہا۔