لاہور (اے پی پی) لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن ریفرنس پر سماعت کرینگے۔ عدالت نے ریفرنس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ عدالت نے سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ علاوہ ازیں احتساب عدالت میں آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل کیس میں شہبازشریف، فواد حسن فواد، احد چیمہ سمیت دیگر 13 ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت بھی آج ہوگی، سماعت جج امجد نذیر چودھری کرینگے۔