اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو این آر او ملنے کی امید دم توڑ گئی‘ اب سڑکوں پر تلاش کرنے نکلی ہے‘ گزشتہ ایک ماہ کے دوران کوئی نیا ایکشن نہیں ہوا۔ اتوار کو اپنے ایک ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ کیا گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک میں کوئی نیا الیکشن ہوا ہے جس میں دھاندلی ہوئی جو اپوزیشن اچانک اسمبلی سے نکل کر سڑکوں پر آنے کی بات کر رہی ہے‘کیا ایسا تو نہیں ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے قوانین منظور ہوتے ہی اپوزیشن کی این آر او کی امید دم توڑ گئی ہے؟ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اب اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اسمبلی سے تو این آر او ملنا نہیں ہے تو کیوں نہ اسے سڑکوں پر تلاش کیا جائے۔