اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حبیب جالب کا خواب پورا ہوا، پنجاب بھی جاگ گیا ہے، پنجاب بھی سندھ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صف میں کھڑا ہواگیا ہے۔ اب پنجاب کے سیاسی کارکنوں پر بھی دیگر صوبوں کی طرح بغاوت کے مقدمات درج ہو رہے ہیں۔ سیاسی کارکنوں کے لیے تو بغاوت اور غداری کے مقدمات تمغے ہیں۔ غداری کے الزامات تو محترمہ فاطمہ جناح، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید پر بھی لگائے گئے تھے۔ جن جن پر غداری کا الزام وہ قوم کے ہیرو ہیں اور الزامات لگانیوالے خاک ہو چکے ہیں۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی ، آئین کی حکمرانی، انسانی حقوق، شہری آزادیوں اور میڈیا کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔