کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر انسداد تجاوزات زاہد بن خلیل نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے احکامات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ایسٹ/ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ محمد علی شاہ و میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کی ہدایت پر ضلع شرقی کے علاقے گلشن اقبال لیمو گوٹھ میں نالوں پر موجود تجاوزات کے خاتمے کیلیے بڑے پیمانے پر ہیوی مشینری کے ذریعے کارروائی جاری ہے، اب تک اس سلسلے میں 4 مرتبہ کارروائی کے دوران 50 سے زائد غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کیا جا چکا ہے، یہ کارروائی ناجائز تعمیرات کے خاتمے تک جاری رہے گی۔انہوںنے کہا کہ تقریباً 250 کے قریب ناجائز تعمیرات کا خاتمہ کیا جائے گا ہماری پوری کوشش ہے کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر جلد از جلد ناجائز تعمیرات کیخلاف کارروائی مکمل کی جائے۔