مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی ریلی

562

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاجی ریلی کا انعقاد ہوا۔

ریلی چائنہ چوک سے نیشنل پریس کلب تک نکالی گئی۔ ریلی میں سول سوسائٹی سمیت مختلف تنظیموں اور شہریوں نے شرکت کی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ریلی میں شریک مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ کشمیریوں کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے۔

مشال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کے مؤقف کو ہر فورم پر اجاگر کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیں۔ آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔

مشال ملک نے کہا کہ کشمیری اپنی منصفانہ جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ بھارتی مظالم ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔