نیب راولپنڈی نے مضاربہ اسکینڈل کا ایک اور اشتہاری گرفتار کر لیا

171

اسلام آباد (اے پی پی)نیب راولپنڈی نے مضاربہ اسکینڈل کا ایک اور اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا۔فضل حق نامی ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ نیب اعلامیے کے مطابق فضل حق مضاربہ کے مرکزی کردار مفتی احسان کا شریک ملز م ہے،ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت میںپیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ مضاربہ کے 2 اشتہاری ملزمان کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔