سندھ ہائی کورٹ کا سرکاری عمارتوں سے بل بورڈز ہٹانے کا حکم

203

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری عمارتوں سے بل بورڈ ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے بل بورڈ ہٹانے کیخلاف آؤٹ ڈور ایڈور ٹائزمنٹ ایسوسی ایشن کی درخواست نمٹا دی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ کے احکامات کے تحت پبلک سیکٹر سے سارے بل بورڈز ہٹادیے، عدالت عظمیٰ کے حکم پر تمام کنٹونمنٹ بورڈز اور پرائیویٹ سیکٹر عملدرآمدکریں۔ عدالت نے درخواست گزار سے کہا کہ اگر عدالت عظمیٰ کے احکامات کی خلاف ورزی ہورہی ہے توآپ عدالت عظمیٰ سے رجوع کریں،ہم عدالت کے حکم پر عملدرآمد کرنے کے لیے صرف پابند کر سکتے ہیں ، بل بورڈز ہٹانے سے پہلے حکام وہاں کا جائزہ لیں گے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ کے حکم کے مطابق بل بورڈ گرانے کی پالیسی واضح ہے،پرائیوٹ اور پبلک مقامات پر لگے بل بورڈز ہٹانے کی پالیسی الگ الگ ہوگی، حکام دیواروں پرلگے اسٹیکرز نما اشتہارات بھی ہٹا رہے ہیں۔