بہترین خارجہ پالیسی کیلیے ملکی معیشت کا استحکام ناگزیر ہے‘ شاہ محمود

222

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بہترین خارجہ پالیسی کے لیے ملکی معیشت کا استحکام ناگزیر ہے،ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ تجارت اور برآمدات کو بڑھانا ہو گا۔وہ جمعرات کو وزارت خارجہ میں منعقدہ معاشی سفارت کاری کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں مختلف ممالک میں قائم30پاکستانی سفارتخانوں کے سفراء نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں شریک ہر مشن نے معاشی سفارت کاری کے حوالے سے متعینہ اہداف کے حصول کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر وزیر خارجہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔