کورونا سے دنیا بھر میں 10لاکھ سے زائد افراد جان کی بازی ہارگئے

417

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 10لاکھ19 ہزار632 افراد جان کی بازی ہارگئے ۔

دنیا بھر میں پھیلنے والا کووڈ-19 (کورونا وائرس) سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ42لاکھ8ہزار56 ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 2کروڑ54لاکھ60ہزار611 ہوگئی ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق امریکا میں 74 لاکھ 51 ہزار354 افراد کورونا سے متاثر ہیں، اموات 2 لاکھ11ہزار805 ہوگئیں ہیں، دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 63 لاکھ 12 ہزار584 افراد متاثر،98 ہزار 708 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ 13 ہزار586 اور اموات 1لاکھ43 ہزار962تک پہنچ گئی ہے۔