پاکستان میں کورونا کا پھر سے خطرہ، آج 5افراد لقمہ اجل بنے

451

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار806 جبکہ 6,484 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 37 ہزار 106، پنجاب میں 99,479 ،بلوچستان میں 15,281 خیبرپختونخواہ 37,811، گلگت بلتستان میں 3,787، اسلام آباد میں 16,611 اور آزاد کشمیر میں 2,731 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

 این سی او سی کے مطابق  سندھ میں موزی مرض سے 2,499 پنجاب 2,235، خیبرپختونخوا 1,260، اسلام آباد 182، گلگت بلتستان 88، بلوچستان 146 اورآزاد کشمیر میں 74 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 97 ہزار 497 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 35 لاکھ 48 ہزار 476 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 34239  ٹیسٹ کے دوران 543 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 5 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 490  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 3 کروڑ 42 لاکھ 8  ہزار 56 افراد متاثر، 10 لاکھ 19 ہزار 632 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 54 لاکھ 60 ہزار 611 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز کراچی ضلع غربی، منگھوپیر اور گڈاپ  میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ (نوٹیفکیشن جاری) کرلیا گیا ہے