ملک کو مشکل سے نکالنے کیلیے حکمرانوں کو باہر نکالنا ہو گا ، رانا ثناء اللہ

160

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان پر آج مشکل وقت ہے اور ملک کو اس مشکل وقت سے نکالنے کے لیے حکمرانوں کو ملک سے دور کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگی رہنما نے کہا کہ ہم نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سامنے جھکنا نہیں بلکہ اس
گٹھ جوڑ کا مقابلہ کرنا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہونے والے ہر فیصلے پر عمل کرے گی آج جو نا اہل اور نالائق ٹولہ ملک کے عوام پر مسلط ہے اس کو ملک سے دور کیا جائے گا اور اس کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوشن کو چلنج کیا ہے کہ اگر کسی گواہ کا ایک لفظ بھی ان کے خلاف ریکارڈ ہے تو وہ منظر عام پر لایا جائے۔