مسجد ابراہیمؑ کے دروازے مسلمانوں پر تاحال بند

614

مغربی کنارے میں موجود حضرت ابراہیمؑ کے روضہ مبارک جو کہ مسجد ابراہیم بھی ہے، کے دروازے صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر تاحال بند کیے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے الخلیل میں یہودیوں کے مذہبی تہوار کا بہانہ بناتے ہوئے نمازیوں کو حرم ابراہیمی میں داخل ہونے کی تاحال اجازت نہیں ہے۔

مسجد ابراہیمی کے متولی حفظی ابوسنینه نے میڈیا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے رواں مہینے 2 مرتبہ مسجد کو بند کیا اور کسی کو بھی مسجد میں جانے اور نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی۔