سندھ پولیس کے 3349 اہلکار کورونا سے صحتیاب، 28زیر علاج

501

کراچی: سندھ پولیس کے3300 سے زائد افسران اورجوان کوروناوائرس سے متاثرہوئے ہیں جبکہ28 اہلکار ابھی زیرعلاج ہیں۔

 ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سندھ بھر میں کورونا کےوار جاری ہیں  اب تک  3395کےقریب افسران اورجوان کوروناوائرس سےشدید بیمار  ہوئے ہیں جبکہ کورونا وبا اور لوک ڈاؤن کے دوران فرائض کی ادائیگی میں 18پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ پولیس کا کہناتھا کہ اب تک 3349 افسران اور جوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں جبکہ تشویشناک حالت میں زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد28 ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں جبکہ کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پرعزم اوربلندحوصلہ ہیں۔