لاڑکانہ، دو ماہ قبل اغوا نوجوان ڈاکوؤں کیخلاف جاری آپریشن میں بازیاب

325

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) کشمور کندھکوٹ کے تھانہ غوث پور کی حد سے دو ماہ قبل اغوا ہونے والے لاڑکانہ شہر کے ولید محلے کے رہائشی نوجوان محنت کش عبدالہادی میرانی کو کشمور کندھکوٹ پولیس نے ڈاکوؤں کیخلاف جاری آپریشن میں بازیاب کروالیا جو گزشتہ روز اپنے گھر پہنچے، جہاں گھر والوں کی جانب سے انہیں پھولوں کے ہار پہناکر مبارک باد دی گئی۔ اس موقع پر بازیاب ہونے والے نوجوان کے ورثاء نے ایس ایس پی کشمور کندھوٹ امجد شیخ کا شکریہ بھی ادا کیا۔