بلاول بھٹو کی تحریک سے ظلم کا خاتمہ ہوگا‘ حبیب جنیدی

210

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی 32ویں سالگرہ کی خوشی میں محنت کشوں کی جانب سے منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر مزدوررہنما پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے کہا کہ ہم آج اُس نوجوان قائد کی سالگرہ منارہے ہیں کہ جس کے عظیم نانا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اِس ملک کے دولخت ہونے کے المناک سانحہ کے باوجود اُسے ازسرنو منظم کیا،اداروں کو دوبارہ تعمیر اور پارلیمان کو بحال کیا۔ پروگرام پیپلز یونٹی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ تقریب کے میزبان پیپلز یونٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (سی بی اے) کے چیئرمین حسین ابراہیم کاکا، پیپلز لیبر بیورو سندھ کے انفارمیشن سیکرٹری سلیم سومرو، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری حسین بادشاہ، مزدور رہنما رحمت اللہ سرکی، خورشید مہدی، اختر فاروقی، منتخب عالم اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ سردار احمد خان، غفران خان، حامد صدیقی، اختر حسین، طاہر خان، خدا بخش، قاسم بھٹو، عبدالرحمن، فیاض پٹھان، جاوید رشید اور راجہ اشرف بھی تقریب میں موجود تھے۔ حبیب الدین جنیدی نے کہا کہ آج وطن عزیز کو عظیم شہداء کے وارث ایک نوجوان، حوصلہ مند اور عوامی خدمت کے جذبہ سے معمور قیادت بلاول بھٹو کی شکل میں میسّر ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیادت میں ملک سے ظلم، استحصال اور غریبوں کا خون چوسنے والے بے حس ظالم سرمایہ دارانہ وجاگیردارانہ نظام کا خاتمہ ہوگا۔ پیپلز لیبر بیورو سندھ کے انفارمیشن سیکرٹری سلیم سومرو اور حسین ابراہیم کاکا نے بھی خطاب کیا۔